جنوبی ضلع اننت ناگ میں امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے۔
جہاں امیدوار گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں وہی روڈ شو و انتخابی جلسوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
حلقہ انتخاب کوکر ناگ کے بلاک لارنو سے آزاد امیدوار ساجدا بیگم کے شوہر ہارون رشید نے آج ووٹرز سے اپیل کی کہ ان کے حق میں ووٹ دیں۔تاکہ وہ اپنے علاقے کی درست طریقہ نمائنگی کر سکیں۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ اس انتخاب میں جیت گئیں تو وہ لوگوں کے مفاد کے لئے کام کریں گی۔
اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ فتح ہوتی ہیں تو سب سے پہلے سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات پر کام کیا جائے گا۔
اُنہوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے اور اور لوگوں سے درخواست کی کہ عوام ان کے انتخابی نشان پرمہر ثبت کرکے کامیاب بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد یہ پہلا انتخاب ہے جس میں علاقائی اور قومی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیوسو علاقہ سے تعلق رکھنے والی منیرہ اختر نے آزاد اُمیدوار کے بطور لارنو بلاک سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل جہاں مختلف پارٹیوں کی طرف سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش جاری ہے وہی منیرہ بھی اپنی طرف سے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے آمادہ کر رہی ہیں۔
منیرہ کا کہنا ہے کہ گجر بکروال طبقے کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اُٹھائےجائیں، تاکہ اس طبقہ کی پسماندگی دور ہوسکے۔