اردو

urdu

ETV Bharat / state

School for Specially Abled Students in Bijbehara: صوبائی کمشنر کشمیر کا مخصوص بچوں کے اسکول کا دورہ

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے Divisional Commissioner Kashmir P K Pole نے اسکول میں طلبہ کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد اسکول منتظمین کی ستائش کی۔

صوبائی کمشنر کشمیر کا جسمانی طور ناخیز بچوں کے اسکول کا دورہ
صوبائی کمشنر کشمیر کا جسمانی طور ناخیز بچوں کے اسکول کا دورہ

By

Published : Mar 5, 2022, 10:54 PM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے Divisional Commissioner Kashmir P K Pole نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں قائم زیبہ آپا انسٹیچوٹ آف انکلوسیو ایجوکیشن (ZAIIE) کا دورہ کرکے اسکول میں زیر تعلیم طلباء سمیت عملہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ Div Comm Visits School for Specially Abled Students in Bijbehara زیبہ آپا انسٹیٹیوٹ میں قریب 120طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

صوبائی کمشنر کشمیر کا جسمانی طور ناخیز بچوں کے اسکول کا دورہ

پی کے پولے نے اسکول میں طلبہ کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد اسکول منتظمین کی ستائش کی۔

واضح رہے کہ ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن نامی غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام اس اسکول میں تقریبا 120جسمانی طور معذور بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ معروف سماجی کارکن ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے بانی صدر جاوید احمد ٹاک کو گزشتہ برس صدر ہند رام ناتھ کوند نے پدم شری اعزاز سے نوازا۔

پی کے پولے نے سماجی کارکن جاوید ٹاک کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے ادارے کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ وہیں انہوں نے جسمانی طور معذور بچوں کے لیے مخصوص کیھل کے میدان کے لیے اسکول کے نزدیک اراضی کی بھی نشاندہی کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details