اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گپکار اعلامیہ پر نیشنل کانفرنس میں اختلاف ہے'

اننت ناگ میں سابق وزیر و این سی لیڈر مرحوم عبدالغنی ویری کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کے بعد ممبر پارلیمان حسنین مسعودی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔

'گپکار اعلامیہ پر نیشنل کانفرنس میں اختلاف ہے'
'گپکار اعلامیہ پر نیشنل کانفرنس میں اختلاف ہے'

By

Published : Apr 22, 2021, 6:59 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ میں سابق وزیر و نیشنل کانفرنس رہنما مرحوم عبدالغنی شاہ ویری کی برسی منائی گئی جس میں ممبر پارلیمنٹ و این سی لیڈر حسنین مسعودی نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے حوالے سے ان کی جماعت میں اختلاف رائے ہے۔ تاہم پی اے جی ڈی کا حصہ بنے رہنے کی نیشنل کانفرنس کے پاس ایک بڑی وجہ ہے۔

'گپکار اعلامیہ پر نیشنل کانفرنس میں اختلاف ہے'

اننت ناگ میں سابق وزیر و این سی لیڈر مرحوم عبدالغنی ویری کہ برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کے بعد مسعودی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الطاف کلو، ڈاکٹر بشیر ویری، ایڈوکیٹ مجید لارمی، سید توقیر سمیت مختلف لیڈران نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں ایک عظیم سیاسی شخصیت قرار دیا۔

غنی ویری کا شمار شیخ محمد عبدالله کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ اس سے قبل ويرى بجبہاڑہ میں ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ایک مجلس بھی منعقد ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details