ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر متھورا معصوم نے کہا ہے کہ کشمیر کے تمام میونسپل اداروں کے لئے ڈمپنگ سائنس کے لئے ڈی پی آر کو منظوری ملی ہے اور جلد ہی ان پر کام شروع ہوگا۔
ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر کا اننت ناگ دورہ
ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر متھورا معصوم نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔
معصوم نے اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران یہ باتیں کہی۔ انکے ہمراہ میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاه و دیگر افسران بھی تھے۔
انہوں نے ہلال شاہ کے ساتھ اننت ناگ میں زیر تعمیر پروجیکٹوں و نئے ڈی پی آر پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ لوگوں کو بھی غیر قانونی تجاوزات کھڑا کرنے سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔
ڈائریکٹر نے سرنل، جنگلات منڈی و دیگر علاقوں کے دورے کے بعد متعلقین کی ایک میٹنگ بھی طلب کی۔
انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔
اس موقع پر انہوں نے خاکروبوں کو یقین دہانی کرائی کہ انکی ماہانہ اخراجات وقت پر ادا کی جائے گی۔