اردو

urdu

ETV Bharat / state

تفتیش کی مہارت سے متعلق 15 دن کے کورس کا افتتاح - معیاری تفتیش

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے محکمہ کے تفتیشی افسران کے لیے 15روزہ کورس کا افتتاح کیا جس میں افسران کو تفتیش کی بنیادی صلاحیتوں سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

تفتیش کی مہارت سے متعلق 15 دن کے کورس کا افتتاح
تفتیش کی مہارت سے متعلق 15 دن کے کورس کا افتتاح

By

Published : Jun 3, 2021, 4:03 PM IST

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی کشمیر رینج عبد الجبار (آئی پی ایس) نے ضلع اننت ناگ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے تفتیشی افسران کے لئے تفتیش کی بنیادی صلاحیتوں سے متعلق 15 دن کے کورس کا افتتاح کیا۔

ضلع بھر کے 29 تفتیشی افسران اس کورس کے ذریعے تربیت حاصل کریں گے، تربیتی پروگرام پولیس لائنز اننت ناگ میں منعقد کیا گیا۔

ڈی آئی جی نے شرکاء (تفتیشی افسران) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوجداری مقدمات کی تفتیش کے دوران فزیکل اور ٹھوس شواہد پر زور دیا جانا چاہئے۔‘‘

انہوں نے معیاری تفتیش کے لئے تفتیشی افسران کی جدید ترین تکنیکوں اور مہارت کو استعمال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین، اے ایس پی اننت ناگ نکھل بورکر، ڈی وائی ایس پی عبد العزیز اور ضلع کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details