اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی اننت ناگ کی محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ جائزہ میٹنگ - etv bharat

ڈاکٹر سنگلا نے افسران پر زور دیا کہ وہ اراضی  تنازعے سے جڑے معاملات، غیر قانونی تجاوزات پر عمل درآمد کریں اور ان معاملات کو متعلقہ عہدیداروں کی نوٹس میں لائیں تاکہ ان معاملات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈی سی اننت ناگ کی محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ جائزہ میٹنگ
ڈی سی اننت ناگ کی محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ جائزہ میٹنگ

By

Published : Apr 9, 2021, 7:37 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ دیہی ترقی کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی۔

ڈی سی اننت ناگ کی محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ جائزہ میٹنگ

اس موقعہ پر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متعلقہ افسران کو مختلف دیہی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے منصوبہ بندی کی ہدایت دی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ بر وقت پیش کریں تاکہ ان تمام منصوبوں کی منظوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر انہیں مکمل کیا جائے۔

ڈاکٹر سنگلا نے افسران پر زور دیا کہ وہ اراضی تنازعے سے جڑے معاملات، غیر قانونی تجاوزات پر عمل درآمد کریں اور ان معاملات کو متعلقہ عہدیداروں کی نوٹس میں لائیں تاکہ ان معاملات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

میٹنگ میں متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر، جونیئر انجنئیر و دیگر افسران موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details