تفصیلات کے مطابق میونسپل کونسل کی جانب سے تجاوزات و تعمیرات کو منہدم کرنے کی غرض سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ جسکے تحت گزشتہ دن سے کئ مقامات پر غیر قانونی طور پر اور بلا اجازت تعمیر کی جا رہی کچھ عمارتوں کو منہدم کیا گیا۔
اننت ناگ میں انہدامی مہم کا آغاز کونسل کے سی ای او سید یاسر کی قیادت میں جاری اس مہم کے دوران کئی لوگوں کو نوٹس بھی اجراء کۓ گئے ہیں۔
اس موقع پر سید یاسر نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس مہم میں مزید تیزی لائی جاۓ گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کی جانب سے اسطرح کی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کو دفاع کرنے کی کوشش کی جا رہی جسکا انتظامیہ نے سنگین نوٹس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: سینیئر ڈاکٹرز کووڈ ڈیوٹی دینے سے انکار