اردو

urdu

ETV Bharat / state

پتی وتناڑ میں حلقہ قائم کرنے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہمیں ماگم علاقے کے ساتھ کن وجوہات کی بنا پر منسلک رکھا گیا ہے، جب کہ ماگم اور پتی وتناڑ کے بیچ میں تقریباً 40 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

establishment of government office
حلقہ قائم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 21, 2021, 4:49 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے پتی وتناڑ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے کے سینکڑوں افراد کو محکمہ مال کے کسی بھی کام کے لیے تقریباً 40 کلومیٹر دور ماگم جانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا آنے جانے میں کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔

حلقہ قائم کرنے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہمیں ماگم علاقے کے ساتھ کن وجوہات کی بنا پر منسلک رکھا گیا ہے، جبکہ ماگم اور پتی وتناڑ کے بیچ میں تقریباً 40 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں تک تین مسافر گاڑیوں کو بدلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پہنچنے کے بعد اگر دفتر میں پٹواری موجود ہوگا تو ہی ان کا دفتری کام ممکن ہو پائے گا، اگر آفیسر دفتر میں موجود نہیں ہوتا تو یہ سلسلہ یوں ہی کئی دنوں تک جاری رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: نقب زنوں نے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار یہ معاملہ انتظامیہ کی نوٹس میں لایا، تاہم انتظامیہ آج تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اور ضلع کے ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اس دیرینہ مطالبے پر غور کیا جائے، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details