اردو

urdu

ETV Bharat / state

Defunct Drainage System in KP Road کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان

قصبہ اننت ناگ کے کھنہ بل پہلگام روڈ پر آئے روز ڈرینیں بلاک ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس سڑک پر راہ گیروں سمیت ٹریفک کی نقل وحمل میں خلل پڑ جاتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کے پی روڈ پر ڈرینیج سسٹم کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی اپیل کی ہے۔Defunct Drainage System in KP Road

defunct-drainage system in KP road anantnag-irks-residents
کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان

By

Published : Oct 25, 2022, 9:18 PM IST

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے ،کے پی روڈ پر مرکزی ڈرینیج بلاک ہونے سے راہگیروں اور ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قصبہ اننت ناگ کا ،کے پی روڈ کافی مصروف ترین راستہ یے،جہاں سے روزانہ ضلع کے مختلف علاقوں کی جانب مسافر گاڑیوں سمیت نجی ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقام پہلگام کی جانب سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔تاہم اس سڑک پر آئے روز ڈرینیں بلاک ہو جاتی ہے،جس سے ٹریفک نظام میں خلل پڑ جاتا ہے۔Defunct Drainage System in KP Road

کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان

ڈرینیج سسٹم مفلوج ہونے سے یہاں دکانداروں سمیت راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔معمولی بارش اور برفباری کے بعد کے پی روڈ کا مذکورہ حصہ زیر آب آجاتا ہے۔

مقامی لوگوں، دکانداروں اور ٹریفک سے وابستہ افراد نے میونسپل حکام سے ڈرینیج نظام کو فوری طور پر درست کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ آئندہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وہیں میونسپل حکام کی جانب سے ڈرین کو صاف کرنے کی کافی کوششیں کی گئیں اور بعد میں پانی کی نکاسی عمل میں لائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Water Logging In Anantnag بارش کے بعد اننت ناگ کے کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب

ABOUT THE AUTHOR

...view details