ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع کے تمام سولہ بلاکس کے چیئر پرسنز اور افسران سمیت پنچ سرپنچ موجود رہے۔
اننت ناگ میں ترقیاتی کاموں کے لیے جائزہ میٹنگ - DDC Anantnag
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار کی صدارت میں( بی ڈی سی) بلاک ڈیولاپمنٹ کونسل کے چیئر پرسنز اور محکمہ دیہی ترقی کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔
اننت ناگ میں ترقیاتی کاموں کے لیے جائزہ میٹنگ
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ آپسی تال کے ذریعہ ضلع کے تمام بلاکس میں التواء میں پڑے ترقیاتی منصوبوں کےتعمیراتی کام میں سرعت لائیں اور مقررہ وقت کے اندر تمام پروجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
بشیر احمد ڈار نے ایم جی نریگا کے تحت ہو رہے کاموں میں شفافیت لانے کے لیے دلالوں کی مداخلت کو روکنے پر زور دیا اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:55 PM IST