اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag DC Surprise Visit ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا - ترقیاتی منصوبے اننت ناگ

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے آج مہندی کدل اننت ناگ میں قائم سویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، ملٹی لیول کار پارکنگ، اُوپن ایئر جم، میونسپل شاپنگ کمپلیکس، کار پارکنگ اشاجی پورہ و دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

dc-anantnag-surprise-visit-of-development-projects-in-anantnag
ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

By

Published : May 9, 2023, 6:45 PM IST

ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے منگل کے روز قصبہ اننت ناگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے کام کاج کا جائزہ لی۔ان کے ہمراہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔دورہ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مہندی کدل اننت ناگ میں قائم سویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، ملٹی لیول کار پارکنگ ، اُوپن آئر جم، میونسپل شاپنگ کمپلیکس، کار پارکنگ اشاجی پورہ و دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ دورہ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری اور زیر تعمیر پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے درمیان تال میل کو بڑھانا ہے، تاکہ ضلع کی ترقی کو تیزی سے وسعت ملے۔

مزید پڑھیں:DC Anantnag Inspection ڈی سی اننت ناگ نے نویوگ ٹنل اور ٹراما ہسپتال کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ ضلع کو نشہ مکت اور کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے لئے انتظامیہ سنجیدہ ہے، جس میں سماج کے تعاون کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتظامیہ کو اپنا تعاون دیں، تاکہ ضلع کو ہر سطح پر ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکے، کیونکہ عوام اور انتظامیہ کے تال میل کے بغیر یہ سب ہونا نا ممکن ہے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام میں سرعت لائی جائے گی تاکہ انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details