اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کی صورتحال پر ڈی سی اننت ناگ کا بیان

اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ کووڈ19 کے بڑھتے خطرات کے مدنظر انتظامیہ مزید متحرک ہو گئی ہے۔

ضلع میں کورونا کے صورتحال پر ڈی سی اننت ناگ کا بیان
ضلع میں کورونا کے صورتحال پر ڈی سی اننت ناگ کا بیان

By

Published : May 15, 2021, 2:07 PM IST

مرکز کے زہر انتظام جموں و اکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے خطرات کے مدنظر انتظامیہ مزید متحرک ہو گئی ہے۔

کورونا کے صورتحال پر ڈی سی اننت ناگ کا بیان

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے پیش نظر جاری کیے گئے سرکاری احکامات کی ہر حال میں عمل کریں اور انتظامیہ کو اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں قائم لُوور منڈا قاضی گنڈ لیب سمیب روزانہ دو ہزار کووڈ-19 ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

ضلع کے 55 علاقوں کو ابھی تک کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا۔ جہاں پر سرکاری احکامات کو نافذ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور کورونا گائیڈ لائن کو دھیان میں رکھتے ہوئے لوگوں کو اشیاء ضروری کی بلا خلل سپلائی یقینی بنایا گیا ہے۔

وہیں ضلع بھر میں 150 جگہوں پر ویکسینیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں، تاکہ لوگوں کو با آسانی ویکسین لگایا جا سکے۔

ڈی سی نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور یقین دہانی کرائی کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو اشیاء ضروری کی معقول سپلائی کو ہر حال میں ممکن بنائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details