اردو

urdu

ETV Bharat / state

Section 144 Enforced in Anantnag: اننت ناگ میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری - ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ

ڈی سی اننت ناگ نے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جائز فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی ہڑتال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی ملامین کے مطالبات کو اعلی حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔

اننت ناگ میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری
اننت ناگ میں دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری

By

Published : Dec 21, 2021, 12:43 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا D C Anantnag نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے ہیں، Restrictions Imposed in Anantnag جس میں ضروری خدمات جیسے پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی کی فراہمی اور خوراک، سول سپلائی وغیرہ سے وابستہ ملازمین کو ضلع میں کسی بھی طرح کی ہڑتال یا ہڑتال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا جائے۔

ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ تمام ضروری خدمات معمولی رکاوٹوں کو چھوڑ کر ضلع میں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ انہوں نے، کے پی ڈی سی ایل، اور دیگر محکمہ جات کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔

بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ مجسٹریٹس کے ذریعے مختلف گرڈ سٹیشنوں، ریسیونگ سٹیشنوں اور فیڈرز کا معائنہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Army Helps to Restore Power Crisis: جموں میں فوج کی مدد سے 80 فیصد بجلی بحال

ڈی سی نے متعلقہ اہلکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جائز فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی ہڑتال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی ملامین کے مطالبات کو اعلی حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف آئی ٹی آئیز اور پولی ٹیکنک کالجوں کے طلباء کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details