اننت ناگ:جموں و کشمیر قدرتی طور پر خوبصورت مقامات اور حسین وادیوں کی آماجگاہ ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کئی سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں سیاحوں سیر وتفریخ کے لیے آتے ہیں۔ ان ہی سیاحتی مقام میں کچھ ایسے مقام بھی موجود ہے جہاں موسم سرما میں سیاحوں کی آمد کم رہتی ہے۔Tourist In Kashmir
محکمہ سیاحت ،ویری ناگ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی، اربن لوکل باڈیز اور ضلع انتظامیہ نے سیاحتی مقام ویری ناگ میں" ویری ناگ ونٹر فیسٹیول "کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد سیاحوں کو سرما میں اس مقام کی طرف راغب کرنا ہے۔اس فیسٹیول کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب میں کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔پروگرام میں کئی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی سریلی آواز سے لوگوں کے دل جیت لئے۔Verinag Winter Festival Inaugurated