اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag DC Meeting: ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران ڈی سی اننت ناگ نے تمام تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں کی رفتار میں تیزی لائیں اور طے ٹائم لائنز کے اندر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔

Anantnag DC Meeting
ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا جائزہ لیا

By

Published : Nov 25, 2021, 1:45 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا (DC Anantnag Dr Piyush Sangla) نے ضلع میں جاری اسپانسر شدہ اسکیمز، ترقیاتی پروجیکٹس، محکمہ صحت اور تعلیم کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈاکٹر سنگلا نے زیر تکمیل جی ایم سی اننت ناگ کی نئی عمارت کی پیش رفت کا جائزہ (Piyush Sangla Reviews Developmental Projects) لیا اور متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی گئی کہ وہ کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔

ڈی سی نے تمام تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کریں اور متوقع ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کو یقینی بنائیں۔

جنگلات منڈی میں نرسنگ کالج پر کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی نے سی ایم او اننت ناگ کو ایک مانیٹرنگ ٹیم بنانے اور زیر تکمیل پروجیکٹس کی جانچ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ، این ٹی پی ایچ سی لارکی پورہ، ہلر لارپورہ، ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ سمیت دیگر کاموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تعلیمی شعبے میں بائز ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں آڈیٹوریم پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:Aap Ki Zameen, Aap Ki Nigrani: اننت ناگ میں آن لائن لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام

جے کے ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی نے ایک ملازم کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عمل درآمد کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عملدرآمد میں کسی بھی غیر ضروری تاخیر کا فوری طور ازالہ کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details