اردو

urdu

ETV Bharat / state

CRPF Trooper Dies of Cardiac Arrest: سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہو گئی۔ CRPF Trooper heart Attack

ا
ا

By

Published : Mar 29, 2023, 1:43 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ، مہند گاؤں میں اقلیتی طبقہ سے وابستہ ایک خاندان کی حفاظت پر مامور تھا۔

ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف اہلکار نے نے اچانک سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طور پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) سری گفوارہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق طبی مرکز پہچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ فوت ہوئے اہلکار کی شناخت ریاست جارکھنڈ کے رہائشی سُنیل سورین ولد شیو لال سورین کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:CRPF Inspector Dies of Heart Attack: سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

قانونی اور طبی لوازمات کے بعد فوت ہوئے سی آر پی ایف اہلکار کی میت کو لواحقین کے حوالے کرنے اور آبائی علاقہ روانہ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی ڈیوٹی پر تعینات فوجی، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو چکی ہے۔ فوجی، پولیس اہلکاروں میں خود کشی، برادر کشی اور حرکت قلب بند ہونے سے اموات کے بڑھتے کیسز آفیشلز سمیت سیکورٹی ایجنسیز کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details