اننت ناگ: سیوک ایکشن پروگرام کے تحت جنوبی ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبل میں سی آر پی ایف کی 96 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ سے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہوئے۔کیمپ میں لوگوں کو طبی مشورے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئیں۔ کیمپ میں سی آر پی ایف اور ضلع انتظامیہ کے ماہر ڈاکٹر موجود تھے، جنہوں نے مریضوں کو مفت میں طبی مشورے دئے۔ کیمپ سے استفادہ ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے مفلس اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی رسائی ہو جاتی ہے۔
Free Medical Camp نمبل اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد - نمبل اننت ناگ میں فری میڈیکل کیمپ
نمبل اننت ناگ علاقہ میں سی آر پی ایف کی96 بٹالین کی جانب سے عوام کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مریضوں کے درمیان مفت ادویہ تقسیم کی گئیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس طرح کے طبی کیمپس میں جو ادویات لوگوں میں فراہم کی جاتی ہے وہ اصل کمپنیز کی ہوتی ہے جن سے مریضوں کو مختلف بیماریوں سے جلد راحت مل جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی کافی ستائش کی ہے۔ وہیں انہوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران سے گزارش کی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طریقے کے اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد کو مدد مل سکے۔
مزید پڑھیں:Free Medical Camp اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ
واضع رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے سی آر پی ایف کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس سے ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ مستفید ہوئے۔