اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے شانگس میں کورونا ویکسینیشن

ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں آج کورونا ویکسین پروگرام شروع کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے ایس ڈی ایچ شانگس میں پہلی کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ای ڈی سی سمیت 30 صحت عامہ کے ملازمین نے ٹیکے لگوائے۔

By

Published : Feb 12, 2021, 7:11 PM IST

اننت ناگ کے شانگس میں کورونا ویکسینیشن
اننت ناگ کے شانگس میں کورونا ویکسینیشن

ضلع اننت ناگ کے شانگس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کورونا مخالف ویکیسن لینے کے بعد ملازمین کو بغیر کسی شک و تردد کے یہ ویکیسن لینے کی تاکید کی۔

اننت ناگ کے شانگس میں کورونا ویکسینیشن


ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں آج کورونا ویکسین پروگرام شروع کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے ایس ڈی ایچ شانگس میں پہلی کورونا 19 ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ای ڈی سی سمیت 30 صحت عامہ کے ملازمین نے ٹیکے لگوائے۔


اس موقع پر شیخ نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی مہم مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے اور اب اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے۔

موصوف نے کہا کہ ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کے دوران پولیس، فوج، پیرا ملٹری فورس کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے عہدیداروں و اہلکاروں اور میونسپلٹی اور محکمہ مال کے ملازمین کو ویکسین دی جائے گی اور اب تک 6000 سے زیادہ فرنٹ لائن کارکنوں کو یہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

شیخ نے کہا کہ کووڈ 19 کی ویکسین بالکل محفوظ ہے اور ابھی تک ضلع میں کہیں سے بھی ضمنی اثرات کی ایک بھی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹیکے سے متعلق بدگمانیوں کو دور کرنے کے لئے عقلی اور سائنسی نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا۔ ہمیں سائنس دانوں اور ڈاکٹروں کے اچھے کام کا احترام کرنا چاہئے۔ ضلع کے تمام سرکردہ ڈاکٹروں کو یہ ٹیکے لگائے گئے ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ویکسین 100 فیصد محفوظ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details