اننت ناگ میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی نے کہا کہ حالیہ وقت کے دوران ویکسینیشن کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا روزانہ ہدف 6000 ہے لیکن اس کو بڑھا کر 13000 تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر سنگلا نے لوگوں کو ویکسینیشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور یہ ایک سال کی ذہانت انگیز تحقیق کا ایک نتیجہ ہے جس میں ملک کے اعلیٰ سائنسدانوں نے بہت محنت کی ہے۔