کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر (سی آئی کے) کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مختلف مقامات پر چھاپے ڈالے گئے۔
کاؤنٹر انٹیلیجنس کی جانب سے بجبہاڑہ کے متعدد مقامات پر چھاپے - kashmir news
سی آئی کے ٹیم نے بجبہاڑہ کے گوری ون، زرپارہ اور نیو کالونی میں محمد سلطان تیلی، سجاد احمد زرگر، محمد اسحاق سمیت کئی دیگر مقامی باشندگان کی رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے جہاں ابھی تلاشی کارروائی جاری ہے۔
سی آئی کے کی جانب سے بجبہاڑہ کے متعدد مقامات پر چھاپے
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی شاخ، کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ قصبہ بجبہاڑہ کے کئی مقامات پر پیر کی صبح چھاپے ڈالے۔