ایک رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ Global Warming، زمین کی سطح اور ماحول کا گرم ہونا انسانی سرگرمیوں سے ہوتا ہے۔ موسمی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل آئی پی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سائنس دان انسانی سرگرمیوں اور گلوبل وارمنگ کے درمیان تعلقات کے بارے میں پہلے سے زیادہ یقین رکھتے ہیں، 197 سے زائد بین الاقوامی سائنسی تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کہ گلوبل وارمنگ حقیقی ہے اور یہ انسانی عمل کی وجہ سے ہوتی ہے۔
وادی کے میدانی علاقوں میں پہلے لوگ دھان کی کھیتی کیا کرتے تھے، جب کہ پہاڑی علاقوں کے رہائش پذیر لوگ زیادہ تر مکئی کی پیداوار Corn Production in Jammu And Kashmir اُگانے میں اپنی دلچسپی رکھتے تھے، کیونکہ پہاڑی علاقوں میں کم سینچائی کے باعث دھان کی پیداوار کم ہوا کرتی تھی، جس کے سبب پہاڑی علاقوں کے زیادہ تر لوگ مکئی کی پیداوار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
وہیں اگر جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کی بات کریں، تو پورے حلقہ میں آبادی کا زیادہ تر حصہ خوبصورت پہاڑیوں پر ہی گزشتہ کئی سالوں سے رہائش پذیر ہے، جنہیں اپنی معیشت کے لیے مکئی کی پیداوار Corn Production کا سہارا لینا پڑتا ہے، تاہم گزشتہ کئی برسوں سے موسم میں مسلسل تبدیلی آنے کے باعث مکئی کی پیداوار میں گراوٹ واقع ہوئی ہے، جس سے وادی کے دیگر علاقوں کی طرح کوکرناگ کے دور دراز علاقوں کے رہائش پذیر لوگوں میں پریشان ہیں۔