کنوینشن میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ پارٹی میں کانگریس کے سینیئر لیڈران نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما پیرزادہ محمد سعید نے کہا کہ کانگرس لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان میں سرگرم ہے۔
انہوں نے کارکنان سے تلقین کی کہ وہ کانگرس کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائیں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگرس بھاری اکثریت سے اپنی جیت درج کریں۔