اننت ناگ:ویری ناگ میں کانگریس ورکرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس متحد ہے اور عیدالاضحی کے بعد پارٹی ہر گاؤں میں اپنی سرگرمیاں تیز کرے گی۔ غلام احمد میر نے یاترا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ یاترا کا دل کھول کر استقبال کیا، تاہم جاری یاترا کے لیے ایسا ماحول بنایا گیا جیسے یاتریوں اور کشمیریوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہو اور انہوں نے پٹری والوں کو بے روزگار کردیا۔ غلام احمد میر نے کہا کہ گذشتہ روز آل پارٹیز میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایل جی نے انہیں یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں سیکورٹی پر نظر ثانی کی جائے گی۔
Congress Convection in Verinag: ویری ناگ اموہ میں کانگریس کارکنان کی میٹنگ
ویری ناگ اموہ میں کانگریس کے کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے حاضرین سے خطاب کیا۔ congress held workers convection in verinag
ویری ناگ اموہ میں کانگریس پارٹی کی ورکرز میٹنگ
اس سے پہلے میر نے ساگام اور ڈورو سے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے اپنی سطح پر سرگرم ہوجائیں۔ اس میٹنگ میں سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے خطاب کیا۔ وہیں ورکرز میٹنگ میں پارٹی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Tourist Footfall Low in Verinag?: ویری ناگ کی جانب سیاحوں کی عدم توجہی کیوں؟