محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب شانگس کے چھتہ بل نامی علاقہ میں ’’چنار ڈے‘‘ کے موقع پر چنار کے پودے لگائے گئے۔ اس شجر کاری مہم میں ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر کے علاوہ ڈی ڈی سی چئیرمن محمد یوسف گورسی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی پودے لگائے، اس موقع پر شانگس حلقے سے وابستہ کئی دیگر افسران نے اس "چنار ڈے" کے موقع پر شرکت کی، جن میں ڈی ڈی سی ویری ناگ پیر شہباز، نائب تحصیلدار شانگس اور محکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی موجود تھے، اس موقع پر چھتہ بل کے مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے مختلف اسکولوں کے بچوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر نے کہا کہ چنار کا درخت ہمارا سرمایہ ہے، اور اس کی تعداد بڑھانے کے لیے ہم پر عزم ہیں،اور اسی لئے ہم چنار ڈے کو پورے ضلع میں منانے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پرجموں و کشمیر کے لوگوں کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے،ہمیں ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی رول نبھانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جنگلات کو بچانا چاہئے کیونکہ ماحولیاتی استقامت کو بچانے میں جنگلات کا ایک کلیدی کردار ہوتا ہے۔
Chinar Day Celebrations اننت ناگ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے چنار ڈے منایا گیا
اننت ناگ کے شانگس کے چھتہ بل نامی علاقہ میں ’’چنار ڈے‘‘ کے موقع پر پودے لگائے گئے، اس موقع پر ڈی ایف او اننت ناگ محمد رمضان میر نے کہا کہ چنار کا درخت ہمارا سرمایہ ہے اور اس کی تعداد بڑھانے کے لیے ہم پرعزم ہیں-
چنار ڈے منایا گیا
اس موقع پر انہوں نے پیڑ پودوں کی اہمیت سے واقف کرایا اور کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے ابھی تک جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 10 لاکھ کے قریب پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چنار کے درخت کو بڑھانے کے لیے یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمار مقصد شجرکاری کے تئیں لوگوں میں بیداری لانی ہے، حکمہ جنگلات کی جانب سے مستقبل میں بھی یہ مہم جاری رکھی جائے گی۔