میٹھی مکیّ کی طرف کسانوں کا رجحان بڑھ گیا، محکمہ زراعت ضلع افسر کوکرناگ( اننت ناگ):میٹھی مکیّ کو ہم گزشتہ تین برسوں سے کسانوں میں متعارف کرا رہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے محکمہ زراعت پوری طرح سے اس کوشش میں لگا ہے کہ اس کی کھیتی کا رجحان کسانوں میں بڑھے۔ ان باتوں کا اظہار چیف ایگریکلچر آفسر اننت ناگ نے کوکرناگ دورے کے دوران کیا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں زراعت شعبے کو وسعت دینے اور شعبے کو مزید فعال بنانے کی غرض سے چیف ایگریکلچر آفسر اننت ناگ اعجاز حسین ڈار نے پورے حلقے کا جائزہ لیا۔ اس دوران موصوف نے کسانوں کے کئی وفود سے ملاقات کی، جبکہ انہوں نے میٹھی مکی کی پیداوار کا جائزہ لینے کے لئے ساگم، بندو، وائلو کے ساتھ ساتھ دیگر کئی علاقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کے چیف ایگریکلچر آفسر نے کہا کہ (سویٹ کارن) میٹھی مکیّ کو ہم گزشتہ تین برسوں سے کسانوں میں متعارف کرا رہے ہیں، گزشتہ دو سالوں سے محکمہ زراعت پوری طرح سے اس کوشش میں لگا ہے کہ اس کی کھیتی کا رجحان کسانوں میں بڑھ جائے، حالانکہ کوکرناگ کے کسان زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے حوالے سے ہر وقت اپنا تعاون پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کوکرناگ کے لوگ مذکورہ شعبہ کی ہر نئی چیز کو جلد اپناتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سویٹ کارن مکّی کاشت کسانوں میں مقبول، امسال پیداوار میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ محکمہ گزشتہ برس سے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کو سویٹ کارن کے حوالے سے جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ ہم دن بہ دن ایریا کو بڑھائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سویٹ کارن کے فوائد سے مستفید ہو سکے۔