اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chargesheet Against Ex CEO Anantnag سابق سی ای او اننت ناگ کے خلاف چارج شیٹ جاری - سابق چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ پر بدعنوانیوں

سابق چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے نام وجہ بتائو نوٹس جاری کی گئی ہے۔Chargesheet Issued Against Former CEO Anantnag

سابق سی ای او اننت ناگ کے خلاف چارج شیٹ جاری
سابق سی ای او اننت ناگ کے خلاف چارج شیٹ جاری

By

Published : Sep 28, 2022, 1:37 PM IST

اننت ناگ:ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے جوائنٹ ڈائریکٹر، ایس سی ای آر ٹی، کشمیر کے خلاف اساتذہ کے تبادلوں میں بدعنوانی میں ملوث ہونے اور چیف ایجوکیشن افسر (سی ای او) اننت ناگ کے طور پر اپنے دور میں برطرفی کی فہرست سے نام حذف کرنے کے لیے اساتذہ سے رقومات وصول کرنے کے الزام میں چارج شیٹ جاری کیا ہے۔ Corruption charges against ex CEO Anantnag

ایڈمنسٹریٹیو محکمہ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کو ایک خط کے ذریعہ مطلع کیا کہ سابق چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ محمد شریف نے اس وقت اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی کام کئے ہیں۔ ڈائریکٹر نے سابق سی ای او اننت ناگ کو سات روز کے اندر وجہ بتاؤ نوٹس میں جواب طلبی کی ہے اور اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہاہے۔

وجہ بتاؤ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ناکام ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اصولوں کے مطابق ایک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Bail Plea of Ex NSE CEO Rejected این ایس ای کے سابق سی ای او کی ضمانت کی درخواست مسترد

ABOUT THE AUTHOR

...view details