ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے مختلف علاقے جن میں مٹن، آکورہ، نانیل، اور ہٹمورہ شامل ہیں، میں آج مردم شماری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
تحصیلدار مٹن عابد حسین کے مطابق مردم شماری سے خانہ بدوش لوگوں کو معاشی حالت سدھارنے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تحصیلوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں سروے جاری ہے۔