تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ویری نوبوگ علاقہ کو سکیورٹی فورسز نے اس وقت محاصرہ میں لیا جب انہیں مذکورہ علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔
علاقہ میں فوج کی تین راشٹریہ رائیفلز کی جانب سے تلاشی کاروائی جاری ہے۔ تاہم سرچ آپریشن کے دوران ابھی تک کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔