اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: منشیات کی کاشت کے خلاف مہم

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ڈورو ویری ناگ علاقے میں پوست و خشخاش کی فصلوں کی غیر قانونی کاشت کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

منشیات کی کاشت کے خلاف مہم
منشیات کی کاشت کے خلاف مہم

By

Published : Jun 13, 2020, 9:11 PM IST

ڈی ایس پی سید مجید کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او ڈورو نظیر اندرابی کے ہمراہ پونژو ویری ناگ میں کئی کنال اراضی پر خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی منشیات و دیگر غیر قانونی اشیاء کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

منشیات کی کاشت کے خلاف مہم

اگرچہ پولیس کے اس اقدام کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی لیکن ساتھ ہی پولیس سے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی تلقین کی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف اس جنگ کو ابتدائی مراحل میں ہی شروع کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر منشیات کے کاروبار و اس سے منسلک کاشت میں پورے ملک میں سرفہرست ہے۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ اور آنے والی نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کے لئے زمینی سطح پر اجتماعی طور پر اقدامات کیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details