اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں بھنگ مخالف مہم - بجبہاڈہ

اس کاروائی میں ایس-ڈی-پی-او بجبہاڑہ کے ہمراہ پولیس اور محکمہ مال سے وابستہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پولیس کے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے سراہا ہے۔

بجبہاڑہ میں بھنگ مخالف مہم
بجبہاڑہ میں بھنگ مخالف مہم

By

Published : Aug 20, 2020, 6:06 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں قائم دوپتیار میں آج پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران 20-25 کنال اراضی پر مشتمل بھنگ کی کاشت کو ضائع کیا۔

اس کاروائی میں ایس-ڈی-پی-او بجبہاڑہ کے ہمراہ پولیس اور محکمہ مال سے وابستہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پولیس کے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے سراہا ہے۔

جہاں وادی کشمیر میں دن بہ دن منشیات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں وادی میں بھنگ کے کاشت اور استعمال کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے۔

اگرچہ پولیس آئے روز منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں انجام دیتی ہے تاہم بھنگ کی کاشت میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details