اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس این ایل ایکسچینج منشیات کے اڈّے میں تبدیل - منشیات کا قلع قمع

مشہور سیاحتی مقامی ویری ناگ کے بازار میں بی ایس این ایل کا قدیم ایکسچینج منشیات میں ملوث افراد کے لیے مستقل اڈہ بن چکا ہے۔

بی ایس این ایل ایکسچینج منشیات کے اڈّے میں تبدیل
بی ایس این ایل ایکسچینج منشیات کے اڈّے میں تبدیل

By

Published : Sep 11, 2020, 7:17 PM IST

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں بی ایس این ایل کی قدیم عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے بعد اب منشیات میں ملوث افراد کا ٹھکانہ بن چکی ہے۔

اس جائیداد پر کسی زمانے میں بی ایس این ایل کا ایکسچینج ہوا کرتا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر اسے منتقل کرکے ڈھانچوں کو آوارہ کتوں کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

بی ایس این ایل ایکسچینج منشیات کے اڈّے میں تبدیل

وقت گزرنے کے ساتھ ہی ایکسچینج کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا اور اس پر خود رو بھنگ کی بھرمار کے سبب یہ جائیداد منشیات میں ملوث افراد کے لیے مستقل اڈہ بن چکی ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے بی ایس این ایل کے اعلی افسران سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم کسی بھی افسر رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

جہاں سرکار و انتظامیہ کی جانب سے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے مختلف مہمیں شروع کی جاتی ہیں وہیں ویری ناگ جیسی عمارت کو لاوارث چھوڑ کر منشیات کے فروغ کو کھلم کھلا دعوت دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details