جنوبی ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے دیہی علاقوں میں 'بلاک دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنےکی کوشش کی گئی۔
بلاک دیوس پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور ان کا ازالہ کرنا ہوتا ہے۔ پروگرام کا اہتمام سب ڈویژنل مجسٹریٹ بجبہاڑہ میں کیا گیا۔ اس 'بلاک دیوس' کی صدارت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ نے کی۔ اس موقع پر ڈسٹرک ڈیولپمنٹ کونسلر اور تحصیلدار بجبہاڑہ بھی موجود تھے۔