بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’انصاف اور حقیقت پر مبنی حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ سے جموں و کشمیر کے کچھ سیاستدانوں کی دکانیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار بی جے پی لیڈر نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پارٹی کی جانب سے غیر مقامی مستحق افراد میں فوڈ کٹس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ BJP Leader on Delimitation Report
صوفی یوسف کے مطابق ’’حد بندی کمیشن نے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق صحیح رپورٹ تشکیل دی ہے اور کشمیری عوام نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ یکسانیت اور سچائی پر مبنی ہے۔‘‘ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ Sofi Yousuf on Delimitation Report
اس سے قبل بی جے پی کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بوٹینگو علاقے میں قیام پزیر غیر مقامی باشندوں کو فوڈ کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بی جے پی، اننت ناگ یونٹ، سے وابستہ کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔ BJP Distributes Food Kits Among Non Locals in Anantnag