اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ سنگم علاقے میں منگل کے روز تیل ٹینکر کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 25 سال کی عمر کا نوجوان جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سنگم کےقریب جا رہا تھا جس دوران وہ ایک تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گیا، حالانکہ آس پاس کے لوگوں نے اگرچہ زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔نوجوان کی شناخت بجبہاڑہ کے رہنے والے عادل حسین ڈگا ولد محمد حسین ڈگا کے طور پر ہوئی ہے۔لاش کو سب ضع ہسپتال( ایس ڈی ایچ) بجبہاڑہ میں طبی اور قانونی لوازمات کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سنگم اننت ناگ میں موٹر سائیکل سوار ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک
بجبہاڑہ سنگم علاقے میں منگل کے روز تیل ٹینکر کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ مفتوفی کی شناخت عادل حسین ڈگا ولد محمد حسین ڈگا ساکنہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی۔Biker Dies In Road Accident
Published : Nov 14, 2023, 4:59 PM IST
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس کلے علاوہ ان حادثات میں ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔