اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں حکام نے بغیر ہیلمٹ کے سواری کرنے والے دو پہیہ (موٹر سائیکل سوار/اسکوٹی سوار ) کو ایندھن کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام پیٹرول پمپ مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیول اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔
اننت میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت پر پابندی عائد
یہ ہدایات ضلع میں بڑھتے ہوئے دو پہیہ گاڑیوں کےحادثات کے پیش نظر دی گئی ہیں۔ حکم نامے میں تام پیٹرول پمپ مالکان کو فلمگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ petrol to riders without helmets banned
اننت میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ گاڑیوں کو پیٹرول فروخت پر پابندی عائد
Published : Nov 30, 2023, 8:36 PM IST
مزید پڑھیں:
آج سے گھریلو خام تیل، ڈیزل اور اے ٹی ایف کی برآمد پر ونڈ فال ٹیکس لاگو
حکمنامہ نامہ کے مطابق ایسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایندھن فروخت کرنے والے پٹرول اسٹیشنز کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس حکم کی کسی بھی خلاف ورزی پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔