اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نوگام شانگس میں بیک ٹو ویلیج پروگرام کا انعقاد

تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کے ساتھ ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمیشنر کے کے سدھا اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

nowgam shangs in anantnag
nowgam shangs in anantnag

By

Published : Oct 3, 2020, 7:12 AM IST

جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقہ نوگام شانگس کے سی ڈی بلاک میں بیک ٹو ویلیج 3 پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ: نوگام شانگس میں بیک ٹو ویلیج پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کے ساتھ ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمیشنر کے کے سدھا اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ پروگرام میں عوام، اوقاف، بی ڈی سی چیئرپرسن، پنچوں، سرپنچوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

عوامی نمائندوں نے آبپاشی، اچھہ بل- شانگس سڑک کی خستہ حالی، ریسیونگ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، نوجوانوں کے کھیل کود کیلئے اسپورٹس اسٹیڈیم، پینے کے پانی، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے اراضی معاوضے سے متعلق مختلف امورات انتظامیہ کے سامنے رکھے۔

اس دوران بینک شاخوں کا افتتاح، اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب، آدھار کارڈز کا اجراء، گولڈن ہیلتھ کارڈز، تعمیراتی مزدوروں کا رجسٹریشن، جاب کارڈز، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، اولڈ ایج پینشن، بیوہ پینشن، آبپاشی کے لئے حفاظتی باندھ کی تعمیر، سڑکیں، بجلی کی فراہمی، راشن، سڑک کنیکٹیویٹی، صحت، تعلیم، منریگا کی زیر التواء کام کی ذمہ داریاں اور متعدد دیگر برادری کے مسائل سے بھی حکام کے سامنے پیش کئے گئے۔
اس موقع پر ایڈوائزر بصیر احمد خان نے افسران کو ہدایت دی کہ متعلقہ شکایات کا جائزہ لیکر ازالہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں اور عوام کو ان پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی گزارش کی اور کہا کہ ایسے مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان سارے مسائل کا غور و خوض کرکے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر ایڈوائزر بصیر احمد خان نے علاقے کی کچھ کرکٹ ٹیموں میں کھیل کود کا سامان بھی فراہم کرایا اور کئی طالب علموں کو انعامات سے نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details