اننت ناگ:برفیلی پہاڑی سنتھن ٹاپ سڑک پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے 35 سالہ جاوید احمد زاگو ولد عبدالعزیز کی میت کو ان کے آبائی علاقہ کوکرناگ کے لارنو علاقہ پہنچائی گئی۔، جوں ہی جاوید احمد کی جسد خاکی کو مذکورہ علاقہ میں پہنچایا گیا تو وہاں پر کہرام مچ گیا۔بعد میں مذہبی لوازمات کے بعد جاوید احمد کو اپنے آبائی قبرستان میں نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔
Avalanche strike Sinthan Top جے سی بی ڈرائیو کو پرںم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا
سنتھن ٹاپ پر منگل کے روز برفانی تودا میں ایک جے سی بی آپریٹر ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی جے سی بی آپریٹر کی شناخت جاوید احمد زاگو ساکن لارنو کے بطور ہوئی ہے۔ جوں ہی جاوید احمد کی جسد خاکی کو مذکورہ علاقہ میں پہنچایا گیا تو وہاں پر کہرام مچ گیا۔
واضح رہے کہ سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ پر منگل کے روز برفانی تودا گر آیا،جس کے نتیجے میں جے سی بی آپریٹر کی موقع ہی موت واقع ہوئی تھی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جے سی بی آپریٹر سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے میں مصروف تھا، اور اچانک سے ایک برفانی تودا گر آیا، جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کئی جے سی بی آپریٹر علاقے میں برف ہٹانے میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے وہ دب گئے۔ چند آپریٹرز باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ کچھ برفانی تودے کے نیچے دب گئے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او لارنو کے ہمراہ تحصیلدار لارنو کی نگرانی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک جے سی بی آپریٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:Avalanche strike Sinthan Top سنتھن ٹاپ پر برفانی تودا گر آیا ، جے سی بی آپریٹر ہلاک
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ برف صاف کرنے میں مصروف افراد میں سے دو افراد لاپتہ ہیں لیکن صحیح تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔