ایل اے سی پر بھارت چین کشیدگی اور تازہ صورتحال کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل اے سی پر پوری طرح مستعد ہے اور ایک منظم لائحہ عمل کے تحت فوج اپنا کام بھر پور طریقہ سے کر رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر بھارتی فوج کاروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام خاص کر سرحد کے قریب مقیم رہائشیوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھارتی فوج کا شمار دنیا کی طاقتور افواج میں کیا جاتا ہے۔ بھارتی فوج کسی بھی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اپنے وطن کی مکمل حفاظت کو ممکن بنانے کی اہل ہے۔