اردو

urdu

ETV Bharat / state

’کشمیری عوام کے ساتھ دوریاں ختم کرنے کے لیے فوج کوشاں‘

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پالی ٹیکنک کالج لارکی پورہ میں فوج کی 19 آر آر کے زیر اہتمام نوجوانوں کے ساتھ ’’مشن پہل‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

’کشمیری عوام کے ساتھ دوریاں ختم کرنے کے لئے فوج کوشاں‘
’کشمیری عوام کے ساتھ دوریاں ختم کرنے کے لئے فوج کوشاں‘

By

Published : Mar 18, 2021, 7:01 PM IST

فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ’’مشن پہل‘‘ کے تحت گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج لارکی پوره اننت ناگ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی نوجوانوں اور فوج نے مختلف امورات پر تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام کے دوران 19 آر آر کے کمانڈنگ افسر کرنل دھرمیندرا یادو نے نوجوانوں کے خدشات و سوالات کے جوابات دیئے۔

’کشمیری عوام کے ساتھ دوریاں ختم کرنے کے لئے فوج کوشاں‘

پروگرام کے دوران کشمیری عوام اور فوج کے درمیان دوریاں ختم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر عوام خصوصا نوجوانوں کو درپیش روز مرہ کی مشکلات سے فوج کو آگاہ کیا گیا جس پر فوج نے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی۔

پروگرام میں مقامی نوجوانوں نے خاصی تعداد میں شرکت کی اور فوجی افسران سے بات چیت کی۔ اس موقع پر فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

مقامی نوجوانوں نے انکاؤنٹر اور سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ خدمات معطل کیے جانے سمیت مختلف امور پر فوج کے ساتھ کھل کر بات کی۔

پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے فوج نے کہا کہ ’’پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مختلف پروپیگنڈوں و افواہوں کے تناظر میں اصل تصویر اور حقائق سے روشناس کرانا ہے۔‘‘

مقامی نوجوانوں نے پروگرام کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔ وہیں، فوج نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details