اننت ناگ پولیس کے زیر اہتمام زنانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا فائنل مقابلہ کلگام اور اننت ناگ کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں اننت ناگ نے جیت درج کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'خواتین کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر پولیس بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گی۔