اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wildlife Daily Wagers protest وائلڈ لائف محکمہ سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں وائلڈ لائف محکمہ سے وابستہ عارضی ملازمین گذشتہ دو دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔Wildlife Daily Wagers Hunger Strike

وائلڈ لائف محکمہ سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج
وائلڈ لائف محکمہ سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Aug 20, 2022, 5:53 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے محکمہ کے دفتر کے باہر اعلیٰ افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں ’کم سے کم‘ اجرت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق انہیں بعض اوقات ماہانہ فقط 1500 روپے فراہم کیے جاتے ہیں جب کہ انہیں ’منیمم ویجز ایکٹ کے تحت کم از کم 9 ہزار روپے اجرت فراہم کی جانی چاہیے۔ Wildlife Daily Wagers Protest in Bijbhera

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وائلڈ لائف وارڈن کو اٹیچ یا منتقل کرنے کی مانگ کی۔ انہوں نے دعویٰ کہا کہ ’’وہ کیجول لبیرس کو جان بوجھ کر تنخواہوں سے محروم رکھ رہا ہے، جبکہ اثر و رسوخ والے بعض عارضی ملازمین کو معقول اور وقت پر تنخواہیں واگزار کر رہا ہے۔‘‘ Anantnag Wildlife Casual labourers Protest

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ وہ تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جنگلی جانوروں کا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے دوران عارضی ملازمین ہی دن رات ایک کرکے اور اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، وہیإ جنگلی جانوروں کی دیکھ بھال میں بھی وہ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود ان کے ساتھ ’’سوتیلی ماں جیسا سلوک‘‘ روا رکھا جا رہا ہے۔Wildlife Casual labourers Demand Release of Pending Wanges

مزید پڑھیں:Daily Wagers Protest in Jammu: جموں میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

عارضی ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ وہ قلیل تنخواہوں پر عرصہ دراز سے کام کر رہے۔ جبکہ وہ قلیل اجرتیں بھی گزشتہ کئی ماہ سے واگزار نہیں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے عارضی ملازمین کو سخت مشکلات سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔ Wildlife Casual labourers Protest in Bijbheraانہوں نے انتظامیہ سے سے عارضی ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی پُر زور اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details