جنوبی ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں خاص کر، گانجی واڑہ ، پشو محلہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقوں میں غیر ضروری بجلی کٹوتی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل جاری ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غیر ضروری بجلی کٹوتی سے لوگ پریشان لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے وہ بروقت بجلی فیس کی ادائیگی کرتے ہیں، اس کے باوجود بھی انہیں معقول طریقہ سے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف یہاں کا کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ خاص کر طلبہ کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیںان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی وادی میں بجلی کی غیر ضروری کٹوتی یہاں کا معمول بن چکا ہے اور متعلقہ محکمہ بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکمہ سے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پر زور مطالبہ کیا