ساؤتھ کشمیر سومو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اننت ناگ میں ٹریفک کی بدنظمی کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اننت ناگ کے اچھہ بل کے مقام پر ساؤتھ کشمیر سومو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرینس کے دوران ایسوسی ایشن کے ممبران نے میونسیپل کونسل، پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک جامنگ پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات پر انتظامیہ کی سراہنا کی ہے۔
اس موقع پر ٹرانسپورٹرس نے کہا 'انتظامیہ کے ان اقدامات سے مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہو گی اور ٹریفک جامنگ سے عوام کو راحت ملے گی'۔