رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پولیس چوکی شیر باغ میں شکایت درج کرائی کہ مٹن چوک میں ان کے زیورات اس وقت چُرا لئے جب وہ ایک دکان پر خریداری میں مصروف تھے۔ اور زیورات سے بھرا بٹوا چور اڑا لے گیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی تھی۔