ضلع اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) لارنو بلاک کے لئے نو منتخب خاتون ممبر کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے ہفتہ کو ڈی سی آفس اننت ناگ میں حلف دلایا۔
اننت ناگ کے ڈی سی آفس میں نو منتخب ڈی ڈی سی ممبر کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی اننت ناگ انشل گرک نے کی۔
اس موقع پر ڈی سی نے نومنتخب خاتون ممبر کو آئین ہند کے تحت وفاداری اور رازداری کا حلف دلایا۔
واضح رہے کہ اننت ناگ کے لارنو بلاک میں کل دوبارہ ووٹز گنتی کی گئی جس میں آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے 61 ووٹوں سے جیت درج کی۔