اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیشمقام میں آتشزدگی، کئی دکانیں اور مکان خاکستر - آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کئی دکانیں اور ایک مکان خاکستر ہو گیا۔ تاہم آگ کی واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عیشمقام میں آتشزدگی، کئی ڈھانچے خاکستر
عیشمقام میں آتشزدگی، کئی ڈھانچے خاکستر

By

Published : Jun 29, 2021, 2:18 PM IST

ضلع اننت میں منگل کی صبح مشہور صوفی بزرگ سخی زین الدین ولیؒ کے مزار کے قریب ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے کئی دکانوں اور ایک رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔

عیشمقام میں آتشزدگی، کئی ڈھانچے خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق گیس سلنڈر میں لیک کے باعث لگی آگ نے آناً فاناً کئی ڈھانچوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:پہلگام میں انہدامی کارروائی، کئی کنال اراضی بازیاب

مقامی رضاکاروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ تاہم اس دوران کئی دکانیں اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔

آگ کی واردات میں گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم آتشزدگی میں لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details