محکمہ مال کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے سلر، پہلگام علاقے میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کے دوران علاقے کے باشندوں کی غیر منقولہ جائیداد سے جڑے کئی مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔
اننت ناگ: محکمہ مال کی جانب سے سلر علاقہ میں کیمپ کا انعقاد کیمپ میں علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے محکمہ مال کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت سے استفادہ حاصل کیا۔ اس دوران دستاویزات سے متعلق کئی زیر التواء مسائل کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔
کیمپ تحصیلدار پہلگام کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں محکمہ مال کے کئی افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں؛ ٹریبونل نے آبی ذخیرے پیر باغ میں غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم
میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو دفتری طوالت سے چھٹکارا دلانا اور محکمہ کی جانب سے انکی دہلیز پر انہیں سہولیات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف رشوت خوری کو ختم کرنے کے لئے کارگر ثابت ہو رہے ہیں بلکہ اس طرح کے کیمپس سے صاف و شفاف طریقہ سے دستاویزی کارروائی قلیل وقت میں انجام دیکر لوگوں کو کافی سہولیت پہنچتی ہے۔