اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: کرالپورہ، ویری ناگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کرالپورہ، ویری ناگ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔

اننت ناگ: کرالپورہ، ویری ناگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
اننت ناگ: کرالپورہ، ویری ناگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 29, 2021, 9:34 PM IST

احتجاج کر رہے مرد و زن نے محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ افسران پر علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

اننت ناگ: کرالپورہ، ویری ناگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ’’بستی میں کم صلاحیت والا بجلی ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کم صلاحیت والا بجلی ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہونے کے سبب اکثر و بیشتر علاقے میں بجلی کی سپلائی متاثر رہتی ہے جس کے سبب لوگوں خاص کر طلبہ کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: ونتراگ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان

احتجاج کر رہے مرد و زن نے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے علاقے میں جدید اور زیادہ صلاحیت والا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیے جانے کی یقین دہانی کی گئی تاہم ’’افسران کی جانب سے کیا جانے والا وعدہ سراب ثابت ہوا۔‘‘

کرالپورہ، ویری ناگ کے باشندوں نے بستی میں فوری طور جدید ٹرانسفارمر نصب کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details