اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Residents Demand Road Widening جنگلات منڈی - ڈونی پاوا سڑک کو کشادہ کرنے کی مانگ - جنگلات منڈی سے ڈونی پاوا تک کی اہم رابطہ سڑک

ضلع اننت ناگ میں جنگلات منڈی سے ڈونی پاوا تک کی اہم رابطہ سڑک تنگ ہونے کے باعث اس پر اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔ Anantnag Residents Demand Road Widening of Janglat mandi Link road

جنگلات منڈی - ڈونی پاوا سڑک کو کشادہ کرنے کی مانگ
جنگلات منڈی - ڈونی پاوا سڑک کو کشادہ کرنے کی مانگ

By

Published : Oct 1, 2022, 12:02 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جنگلات منڈی سے ڈونی پاوا تک کی رابطہ سڑک کافی تنگ ہونے کے سبب لوگوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مذکورہ رابطہ سڑک پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا ہے۔ اس رابطہ سڑک سے مغل باغ اچھہ بل و دیگر مقامات کی جانب جانے والے سیاحوں کا گزر ہوتا ہے۔

جنگلات منڈی - ڈونی پاوا سڑک کو کشادہ کرنے کی مانگ

وہیں متعدد علاقوں کی جانب جانے والی سینکڑوں مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت اسی سڑک سے ہوکر گزرتی ہے۔ یہ رابطہ سڑک ضلع ہسپتال اور زچہ بچہ ہسپتال کے قریب ہے تاہم سڑک کی تنگی کے سبب اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔ Widening of Janglat mandi Link road

رابطہ سڑک پر اکثر ٹریفک جام کے باعچ مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے سڑکوں کو کشادہ کرنے پر کافی کام کیا جا رہا ہے لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر جنگلات منڈی ڈونی پاوا سڑک کو کشادہ کرنے پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سرکار سے مذکورہ رابطہ سڑک کو فوری طور پر کشادہ کرنے کی مانگ کی ہے۔

مزید پڑھیں:گاندربل: شاہراہ کی کشادگی میں سست رفتاری پر عوام نالاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details