اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ’ڈمپنگ سائٹ کو منتقل کیا جائے‘

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میونسپلٹی کی جانب سے اشاجی پورہ بائی پاس سڑک پر کوڑا کرکٹ ڈالنے سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ: ’ڈمپنگ سائیٹ کو منتقل کیا جائے‘
اننت ناگ: ’ڈمپنگ سائیٹ کو منتقل کیا جائے‘

By

Published : Aug 31, 2020, 7:08 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مہندی کدل کے مقام پر اشاجی پورہ بائی پاس سڑک کے کنارے میونسپل کمیٹی کی جانب سے اننت ناگ شہر کا سارا کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ وہاں سے بہہ رہے آرپتھ دریا کا پانی بھی آلودہ ہو رہا ہے۔

وہیں مذکورہ ڈمپنگ سائٹ کے قریب اسپورٹس اسٹیڈیم بھی موجود ہے۔ نتیجتاً اسٹیڈیم میں کھیل رہے نوجوانوں اور راہگیروں کو کوڑا کرکٹ کے انبار سے خارج ہونے والی بدبو سے کافی دقت ہو رہی ہے۔

اننت ناگ: ’ڈمپنگ سائیٹ کو منتقل کیا جائے‘

ڈمپنگ سائٹ پر موجود آوارہ کتوں کے کاٹنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ لوگ مذکورہ مقام سے گزرتے وقت خوف محسوس کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار حکام سے ڈمپنگ سائیٹ کو شہر سے باہر کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی اپیل بھی کی۔ تاہم ’’حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔‘‘

مقامی آبادی نے انتظامیہ سے ڈمپنگ سائٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details